پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی اور قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے۔

عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیا گیا ہے۔ بجلی، ٹماٹر، پیاز، سبزیوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں بھی اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف الگ قرارداد جمع کرائی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں