اہم ترین عرب ملک میں امریکی طیارہ مار گرایا گیا

اہم ترین عرب ملک میں امریکی طیارہ مار گرایا گیا

صنعا:اہم ترین عرب ملک میں امریکی طیارہ مار گرایا گیا،یمن میں حوثی باغیوں نے اتوار کو دارالحکومت صنعا میں فضائی نگرانی کرنے والے ایک امریکی ڈرون کو مارگرایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیرکنٹرول ریاستی نیوز ایجنسی نے فوجی ذرائع سے بتایا کہ یوایس ، ایم کیو نائن سرویلینس ڈرون ، صوبہ صنعا کے علاقے جادر میں مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے مار گرایا گیا۔

تاہم بحرین میں موجود امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے اس پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں جاری کیا۔یاد رہے کہ شمالی یمن کا بیشتر علاقہ بشمول صنعا ، حوثیوں اور انکے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قبضے میں ہے اور جہاں سے وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یمن میں حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مارگرایا

جبکہ جنوبی یمن اور دیگر علاقے اقوامتحدہ اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت جوکہ صدر عبدوالربو منصور ہادی کی سیادت میں ہے ، اور وہ سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔جب کہ امریکا صدر منصور ہادی کی حکومت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اسلحہ اور انٹلیجنس فراہم کرتا ہے۔