ماہرہ خان کے راستے پر چلنا چاہتی ہوں ٗ انڈیا سے بہت آفرز ہیں: ماورا حسین

ماہرہ خان کے راستے پر چلنا چاہتی ہوں ٗ انڈیا سے بہت آفرز ہیں: ماورا حسین

لاہور :اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ٗ فضول معاملات کی وجہ سے اداکاروں کو کام کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے اور ماہرہ خان کو کسی بات کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔


ایک انٹرویو کے دوران ماوراحسین نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔


ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔میں ماہرہ خان کی راہ پر چلنا چاہتی ہوں