خانہ کعبہ کو غلاف سے آراستہ کردیا گیا

خانہ کعبہ کو غلاف سے آراستہ کردیا گیا

مکہ مکرمہ(صباح نیوز)حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 11 محرم 1439 ھ کو پورے خانہ کعبہ کو غلاف سے آراستہ کردیا۔ 15 ذوالقعدہ 1438 ھ کو غلاف کعبہ زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا تھا ۔یہ اہتمام غلاف کعبہ کی سلامتی اور صفائی نیز تحفظ کی خاطر کیا جاتا ہے۔

حج کے موقع پر لاکھوں حجاج غلاف کعبہ کو چھونے اور اس کے کونوں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں جس سے غلاف کے متاثر ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

غلاف کعبہ فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ نے بتایا کہ فیکٹری کے عملے نے اوپر سے غلاف نیچے تک پہنچا کر نچلے حصے میں موجود ہ کونوں سے جوڑ دیا ہے۔