عمران خان نے نواز شریف کو مجرم اعظم قرار دے دیا

عمران خان نے نواز شریف کو مجرم اعظم قرار دے دیا

اسلام آباد: نواز شریف نے عدالت میں جو کچھ بتایا سب جھوٹ تھا، شریف خاندان عدالت میں قطری شہزادے کا خط لے آیا جو فراڈ نکلا۔ ججز کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نئے الیکشنز کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے نواز شریف کو مجرم اعظم قرار دے دیا۔ایک مجرم کو بچانے کے لیے نیا قانون بنایا جا رہا ہے، کیا شاہد خاقان عباسی کی حکومت کا یہ کام رہ گیا ہے کہ وہ ایک مجرم کو بچائیں۔ شریف خاندان نے کوئی ایک بھی ٹرانزیکشن شو نہیں کروائی ہے۔ جمائما نے جو رقم مجھے بھیجی تھی اس کی ساری تفصیل بھجوا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  احسن اقبال فوج کے اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ ڈرامہ کر کے اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں