سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

ابو ظہبی: ابو ظہبی میں بلے بازوں کی ناقص بیٹنگ کے سبب پاکستان نے جیتی ہوئی بازی گنوا دی اور سری لنکا نے رنگنا ہیراتھ کی شاندار بالنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 رنز سے شکست دے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 69 رنز چار کھلاڑی آٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ اور محمد عباس کی شاندار بالنگ کے سامنے سری لنکن بلے باز بے بس نظر آئے۔نروشن ڈکویلا نے 40 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن اس کے سوا کوئی بھی کھلاڑی اچھی بیٹنگ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے پانچ اور محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

136 رنز کے نسبتا آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں مصباح الحق اور یونس خان سے محروم پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور 36 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔اس موقع پر حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد نے 42 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کپتان نازک موقع پر غئیر ذمے دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے ہیراتھ کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔حارث سہیل نے دوسری اننگز میں بھی 34 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن دلروان پریرا کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں انہیں آ ؤٹ قرار دیا گیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 50 اوورز کے اندر 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور اس تبناہی کے ذمے دار مایہ ناز اسپنر رنگنا ہیراتھ تھے جنہوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں 21 رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ہی سری لنکا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

سری لنکا کی جانب سے ڈیکویلا نے دوسری اننگز میں 40 رنز بنا کر سری لنکن ٹیم کو 135 رنز تک پہنچایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ  34 رنز  بنائے لیکن ٹیم ہدف کی تعاقب میں ناکام رہی ۔حارث سہیل کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی لنکن باؤلرز کا سامنا نہیں کر سکا اور اپنی وکٹیں آسانی سے سری لنکن کھلاڑیوں کو دیتے رہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔

سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ  کو میچ میں 11 وکٹیں لینے پر میچ آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا۔