یمن سے القاعدہ کا اہم رہنما گرفتار کر لیا گیا

یمن سے القاعدہ کا اہم رہنما گرفتار کر لیا گیا

صنعا:یمن میں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک القاعدہ کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔


اطلاعات کے مطابق یمنی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ صوبہ آبیان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک اہم القاعدہ کمانڈر محمد حکیم کو گرفتار کیا ہے جو کہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف مسلع حملوں میں ملوث تھا ۔

محمد حکیم امریکہ میں مختلف حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا ہے اور امریکہ نے اس اہم کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔