پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے: عرفان اقبال شیخ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے: عرفان اقبال شیخ

لاہور: پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشن فرنٹ(پیاف ) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا ۔یہ اضافہ اشیاء و پیداوار کی لاگت میں اضافے کا باعث بنے گا جو صنعتکاروں اور تاجروں پر مزید بوجھ ہوگا جو کہ کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس زیادہ ہونیکی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں, حکومت فی الفور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چئیرمین خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ان کی قیمتوں میں تھوڑاسا اضافہ بھی مختلف شعبہ جات میں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔

چئیرمین پیاف نے کہا کہ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں اضافہ ہونے سے خام مال اور اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے صنعت کار، تاجر برادری اورعام لوگ متاثر ہو تے ہیں۔

چیئر مین عرفان اقبال نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت میں قدرے بہتری آرہی ہے مگر مہنگائی سے ترقی کا اثر ماند پڑ جاتا ہے۔

پیاف کے عہدیداران نے وزیر اعظم اور فنانس منسٹر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ صنعت کاروں ، تاجر برادری کو پیداواری لاگت میں مزید اضافے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نیوویب ڈیسک< News Source