امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو دھمکی دیدی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو دھمکی دیدی


واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ وہی کریگا جس کی ضرورت ہو گی ۔ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن وہ شمالی کوریا کے لیڈر سے مذاکرات کی کوشش کرکے'اپنا وقت برباد کر رہے ہیں'۔


ٹرمپ نےاپنی ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریکس اپنی توانائی بچائو، ہم وہی کریں گے جس کی ضرورت ہے'۔ اْنھوں نے یہ بات شمالی کوریا کے کم جونگ اْن کاحوالہ دیتے ہوئے، اْنھیں ''لٹل راکٹ مین'' کے لقب سے پکارا۔


یاد رہے قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں پر گفتگو کرنے میں کسی طرح کی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا، جس سے قبل ٹلرسن نے تسلیم کیا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے۔