فلم ”جڑواں 2“ باکس آفس پر کامیاب

فلم ”جڑواں 2“ باکس آفس پر کامیاب

ممبئی: بالی ووڈ فلم ”جڑواں 2“ نے باکس آفس پر 3 دن میں 59 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ورون دھون کی فلم 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس فلم مین فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ سلمان خان بھی فلم میں مختصر کردار میں ہیں۔فلم نے پہلے روز 16 کروڑ 10 لاکھ، دوسرے روز 20 کروڑ 55 لاکھ اور تیسرے روز 22 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔ورون کی ’جڑواں 2‘ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔