ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوداؤ پر لگایا جا رہا : شیخ رشید

ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوداؤ پر لگایا جا رہا : شیخ رشید

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اورجمہوریت کو داؤ  پر لگایا  جا رہا  ہے۔ایک شخص کے لیے قانون بنایا جارہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہیں اپنا بھائی بھی پارٹی صدر کیلئے قبول نہیں ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آپ  جمہوریت کے تابوت میں کیل ٹھونک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہااگر یہی روایت رہی تو کل اجمل پہاڑی آجائے گا اورکسی پارٹی کا سربراہ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل منظوری کے لئے پیش کیا گیا  جس پر عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل پیش کرنے والے حکومتی وزیر زاہد حامد پرویزمشرف کا این آر اولکھتے تھے اور آج یہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ لوگ دن میں حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں ،شام کواپوزیشن کو فون کرتے ہیں کہ ان کیساتھ ہیں .وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کےخلاف 28 گواہ ہیں اور بہت جلد سپریم کورٹ میں آواز لگے گی کہ جیل سے وزیرخزانہ حاضرہوں۔اس کے بعد آپ کے پاس کیا رہ جائے گا ۔