بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ممبئی:بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 10 اکتوبر کو گوہاٹی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہو گا۔اس سیریز کیلئے بھارت نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔اسکواڈ میں تجربہ کار باؤلر اشیش نہرا اور وکٹ کیپر دنیش کارتھک ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔ 

اعلان کردہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، شیکھر دھاون، لوکیش راہول، منیش پانڈے، کیدار جادھو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، ہردک پانڈیا، کلدیپ یادو، یزویندرا چاہل، جسپریت بمراہ، بھوونیشور کمار، اشیش نہرا اور اور اکشر پٹیل شامل ہیں۔

سلیکٹرز نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے اجنکیا راہانے اور شردل ٹھاکر کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا ہے البتہ نجی مصروفیات کے سبب ون ڈے سیریز میں شرکت نہ کرنے والے اوپنر شیکھر دھاون سیریز کا حصہ ہوں گے۔