خواتین کو بے ہوش کر کے ان کی چوٹیاں کاٹنے کی لہر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی

خواتین کو بے ہوش کر کے ان کی چوٹیاں کاٹنے کی لہر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی

سرینگر :شمالی اور مغربی بھارت میں نامعلوم افراد کے ذریعہ خواتین کو بیہوش کرکے ان کی چوٹیاں کاٹنے کی سنسنی خیز لہر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی ہے۔


پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ جموں صوبے میں 100اور کشمیر میں سرینگر سمیت کئی اضلاع میں اب تک 50 ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس فوجی اہلکار لڑکیوں اور خواتین کی چوٹیاں کاٹتے ہیں، تاہم پولیس اور فوج نے اس کی تردید کردی ہے۔لیکن ایک مزدور پیشہ شخص اور ایک خاتون کو عوامی ہجوم نے پکڑ لیا جن پر الزام ہے کہ وہ بے ہوشی کی دوا چھڑک کر لڑکیوں کی چوٹیاں کاٹتے ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔لیکن ان واقعات سے شہروں اور قصبوں میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے اور عوامی حلقے حکومت کی تنقید کررہے ہیں۔ کوئی بھی چوٹی کاٹنے والوں کا سراغ فراہم کرے تو اسے چھ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔