بالی ووڈ میں واپسی، کرینہ کپور نے وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت شروع کر دی

بالی ووڈ میں واپسی، کرینہ کپور نے وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت شروع کر دی

ممبئی : بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد وزن میں کمی کیلئے سخت محنت شروع کر دی، اداکارہ روزانہ اپنا سارا وقت ورزش میں صرف کرتی ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اپنی اگلی فلم ویرے دی ویڈنگ کے لیے وزن میں کمی کررہی ہیں تاکہ شوٹنگ جلد شروع کی جاسکے اور اس کے لیے روزانہ 10 گھنٹے تک جم میں ورزش کرتی رہتی ہیں، ان کی ٹرینر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 10 گھنٹے تک ورزش کررہی ہیں اور ان کے لئے باقاعدہ دہلی کے ایک ہوٹل میں ورزش کرنے کی مشین بھی سیٹ کی گئی ہے تاکہ انہیں ورک آٹ کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ ورزش کرنے کے ساتھ اپنی غذا پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور کم کیلوریز اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کررہی ہیں تاکہ جلد سے جلد پہلے کی طرح اسمارٹ اور خوبصورت نظرآئیں ۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خان ان دنوں ریحا کپور کی فلم ویرے دی ویڈنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی ، فلم میں ان کے ساتھ سونم کپورا ور سوارا بھاسکر اہم کرداروں میں نظر ائیں گی۔