سیف علی خان اپنی بیٹی کیلئے نئی فکر میں مبتلا

سیف علی خان اپنی بیٹی کیلئے نئی فکر میں مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اپنی بیٹی کے فلمی کیرئیر کو لے کر نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان نے اداکاری کا میدان تو چن لیا ہے لیکن انہیں فکر اس بات کی ہے کہ وہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔
اپنے انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی بیٹی کسی بھی قسم کی سفارش یا مدد کے بغیر ہی بالی ووڈ کے ایک اچھے ہدایت کار کی فلم کے ذریعے فنی سفر کا آغاز کررہی ہے لیکن فلم نگری باکس آفس کا کھیل ہے۔ جس کی وجہ سے اب اس بات کی فکر ہورہی ہے سارہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔
واضح رہے کہ سیف علی خان بھی کئی برسوں سے بالی ووڈ کا حصہ ہونے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے جو ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور سابق و موجودہ بیویوں امرتا سنگھ اور کرینہ کپور نے حاصل کی ہیں۔