کنگنا رناوت پر ”بلیک میلنگ “ کا مقدمہ درج

کنگنا رناوت پر ”بلیک میلنگ “ کا مقدمہ درج

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ کنگنا رناوت کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ پہلی بار ہریتھک روشن نے کنگنا رناوت کے خلاف ’بلیک میلنگ‘ کا مقدمہ دائر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی جانب سے قانون دان مہیش جیٹھملانی نے کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی پولیس کے کرائم برانچ محکمے میں 29 صفحات پر مبنی درخواست کے ساتھ مقدمہ درج کرایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہریتھک روشن کو کنگنا رناوٹ کی جانب سے نازیبا ای میل بھیجی گئیں، اداکار کو بلیک میل اور پریشان کیا گیا۔ہریتھک روشن کی قانونی ٹیم کی جانب سے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں رواں برس 8 اپریل کو کنگنا رناوت کے خلاف درخواست دی گئی، تاہم اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور ہریتھک روشن نے ’کائیٹ‘ اور ’کرش تھری‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم کنگنا رناوت نے گزشتہ ماہ اپنی فلم سمرن کی تشہیر کے دوران میڈیا میں متعدد بار ہریتھک روشن اور اداکار ادیتیا پنچولی کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے الزامات لگائے تھے۔