یوٹیوب نے خاموشی سے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے خاموشی سے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آبا د: یوٹیوب پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہے مگر اکثر  اوقات صارفین کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ایک ویڈیو کھولنے کے بعد وہ اس ونڈو  کو  بدل نہیں سکتے۔ تاہم اب یوٹیوب نے صارفین کے اس مسئلے کو خاموشی سے حل کرتے ہوئے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا  دیا ہے۔

رواں سال مارچ میں یوٹیوب نے 2 ویڈیو ملٹی ٹاسکنگ ڈیسک ٹاپ فیچرز  کی آزمائش شروع کی تھی، جن کا مقصد ایک ہی تھا، یعنی ویڈیو دیکھتے ہوئے سائٹ پر براﺅز کرنے میں مدد دینا۔

7 ماہ بعد آخرکار یوٹیوب میں منی پلیئر کے نام سے یہ پکچر ان پکچر پلے بیک کا آپشن صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے، یہ فیچر یوٹیوب میں ویڈیو اوپن ہونے پر نیچے موجود ویڈیو ٹولز میں چھپا ہوا ہے۔