فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمے میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔


فیصل رضا عابدی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے۔ فیصل رضا عابدی نے عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔

سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ایک دن کے لئے حفاظتی ضمانت دی تھی۔