بھارتی باﺅلر شامی نے اپنی بیگم سے جان کے خطرہ کے باعث سکیورٹی مانگ لی

بھارتی باﺅلر شامی نے اپنی بیگم سے جان کے خطرہ کے باعث سکیورٹی مانگ لی
تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

کولکتہ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جن کا اپنی بیگم حسین جہاں کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے نے حکومت سے سکیورٹی مانگ لی ہے۔


بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے اپنی بیگم حسین جہاں کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بعد سکیورٹی مانگتے ہوئے امروہہ کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ ان کی جان کو اپنی ہی بیوی کی جانب سے خطرہ ہے جو ان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کرچکی ہیں، اس لیے انھیں سکیورٹی گارڈ فراہم کیا جائے.

جس پر عدالت نے انھیں اس سلسلے میں ضروری چیزیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ محمد شامی اور حسین جہاں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور باﺅلر کی بیگم کی جانب سے ان پر دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔