بھارت صرف دھمکیاں ہی دے سکتا ہے اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہے: میرا

بھارت صرف دھمکیاں ہی دے سکتا ہے اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہے: میرا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد :اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر اس نے جارحیت کی حماقت کی تو پوری قوم اتحاد سے اس کا جواب دے گی۔


تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں میرا کا کہناتھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف شوبز فنکاربھی متحد ہیں، پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا۔

میرا نے کہا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ و ہ پاکستان کے خلاف جار حیت کر یں ہمیں اپنی پاک افواج پرمکمل اعتماد ہے وہ بھار ت نہ صرف منہ توڑ جواب دیگی بلکہ بھارت کو نشانہ عبر ت بنانے کی بھی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

میرا نے کہا کہ بھارت صرف دھمکیاں ہی دے سکتا ہے اسے پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہے۔