محمد میاں سومرو رضا مند،وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ

محمد میاں سومرو رضا مند،وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محمد میاں سومرو کو راضی کرلیا ہے جبکہ ان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔کابینہ میں توسیع کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق پانچ سے چھ نئے وزراءرواں ہفتے حلف اٹھائیں گے ۔سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومر و کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کو نجکاری کا قلم دان ملے گا۔

زرتاج گل اور فیصل واوڈا کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے جبکہ علی امین گنڈاپور وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے۔اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلم دان ملنے کا امکان ہے۔