ایشیا کپ کی پرفارمنس پر سرفراز کو ہٹانا زیادتی ہوگی:شاہد آفریدی

ایشیا کپ کی پرفارمنس پر سرفراز کو ہٹانا زیادتی ہوگی:شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی پرفارمنس پر سرفراز کو ہٹانا زیادتی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ تک کیلئے سرفراز کو کپتان بنانے کا اعلان کیا جائے، کیونکہ کپتان کا اعلان ہوجائے گا تو اسے اعتماد ملے گا۔ٹیم کی پر فارمنس حیران کن تھی، ایشیا کپ کے حوالے سے امیدیں بہت تھیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر حیران ہوں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے امیدیں بہت تھیں،پاکستان ٹیم کا بیک اپ بالکل بھی نہیں ہے،فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے اس کو ٹیم میں نہ لینا سمجھ سے باہر ہے جبکہ کرکٹ اب کمرشل بن چکی ہے ہر ملک چاہتا ہے وہاں لیگ ہو اورپاک بھارت سیریز کا معاہدہ پورا ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی بنائیں گے ،تعلیم اور بے روزگاری اس ملک کا بڑا مسئلہ ہے ۔