ایران میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد جاں بحق، 16 افراد بینائی سے محروم 

 ایران میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد جاں بحق، 16 افراد بینائی سے محروم 

تہران:ایران میں زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد بینائی سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے زہریلی شراب پینے سے 16 افراد بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ 170 افراد کو ڈائلیسس کروانا پڑا۔ایران میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایران میں شراب غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں بڑے پیمانے پرشراب کی خرید وفروخت کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کہ یکم اگست 2014 کو ایران میں شراب نوشی کے تدارک اور شراب پینے والوں کی بحالی کے لیے سرکاری سطح پر پہلے سینٹر کا افتتاح کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران میں 1979 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد سے ملک میں شراب نوشی پر پابندی ہے-