بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع

بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں 169بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی ہو گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے اور ٹیکس گوشوارہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

دوسری طرف  2کروڑ سے زائدمالیت کی جائیداد خریدنے اور ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے بڑی جائدادیں خریدیں اور ان پر کرایہ وصول کیا، قابل گرفت ہیں۔

جبکہ بڑی جائیدادیں خریدنے والوں سے ٹیکس وصولی کیساتھ جرمانہ بھی لیا جائےگا۔