سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ

سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ

کراچی : پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ میں تیسری بار توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سندھ کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے، مزید چار وزیر اور دو مشیروں کو کابینہ میں شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔متوقع وزراء میں عبدالعزیز جونیجو، میرنادر مگسی، گھنور خان ، اسران ارباب، لطف اللہ، سید مرادعلی شاہ، شاہ حسین شاہ سرفہرست ہیں۔کابینہ میں دو مشیر بھی شامل کیے جائیں گے-

مشیروں کے لئے نثار کھوڑو اور اعجازجکھرانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے-