انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی: انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں3پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 124.27روپے سے بڑھ کر124.30روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت خرید 127.30روپے اور قیمت فروخت 127.80 روپے پربرقرار رہی اسی طرح یورو کی قیمت خرید 146.50روپے اور قیمت فروخت148.50روپے پر بدستور مستحکم دیکھی گئی جبکہ 20 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر166.80روپے پر جا پہنچی ۔