حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

 حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔  

تفصیلات کے مطابق ، وزارت توانائی نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے اور یہ قیمت  ایک سال کیلئے بڑھائی گئی ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  سے منظوری کے بعد کیا گیا۔

 

بجلی فی یونٹ 53 پیسہ مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 53 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔