الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی رکنیت ختم کر دی

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا ہے،نوٹی فکیشن کی کا پی سپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھجوا دی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 265کوئٹہ سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔