’مس مارول‘ :پہلی مسلم سپر ہیروخاتون سیریز کیلئے پاکستانی لڑکی کا انتخاب کرلیا گیا

’مس مارول‘ :پہلی مسلم سپر ہیروخاتون سیریز کیلئے پاکستانی لڑکی کا انتخاب کرلیا گیا

نیویارک:پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد امریکی  لڑکی کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی والٹ ڈزنی نے پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی کے کردار پر مبنی فلم کے لیے اداکارہ کا انتخاب کر لیا ہے۔امریکی کامک ’مس مارول‘ سیریز پر مبنی فلم کا کردار ’کمالہ خان‘ مسلمان اداکارہ ایمان ویلانی نبھائیں گی۔کمالہ خان مس مارول سیریز کی پہلی مسلمان سپر ہیرو ہیں جن کا تعلق پاکستان سے دکھایا گیا ہے۔


پاکستانی نژاد امریکی کمالہ خان  کا کردار تخلیق کرنے والی جی جی ولسن بھی مسلمان ہیں جنہوں نے اس کردار کے ذریعے امریکہ میں رہنے والی ایک مسلمان نوجوان لڑکی کی زندگی کی عکاسی کی ہے۔


اداکارہ ایمان ویلانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کردار کے لیے انتخاب کی خبر شیئر کرتے ہوئے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔فلم کے کردار ’کمالہ خان‘ کی طرح اداکارہ ایمان ویلانی کا تعلق بھی پاکستان سے ہے جن کا خاندان کئی سال پہلے کینیڈا منتقل ہو گیا تھا۔

bdf2608ef2d50db9ed90156f72b225f2


یاد رہے کہ مس مارول کامک سیریز کا کردار کمالہ خان پہلی مرتبہ 2014 میں منظر عام پر آیا تھا جس پر والٹ ڈزنی فلم بنانے جا رہا ہے جو اگلے سال 2021 میں ریلیز ہوگی۔

کمالہ خان کی کہانی ایسے کردار کی عکاسی کرتا ہے جو اپنی مسلمان شناخت اور ثقافت پر سمجھوتہ کیے بغیر مغربی معاشرے میں متوازن زندگی گزار رہا ہے۔


اس سے قبل والٹ ڈزنی گرین لینٹرن اور نائٹ رنرز نامی مسلمان سپر ہیروز کے کرداروں پر فلمیں بنا چکا ہے۔