سعودی عربیین ائیر لائنز سے سفر کرنیوالوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت میں بے پنا ہ کمی

سعودی عربیین ائیر لائنز سے سفر کرنیوالوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت میں بے پنا ہ کمی

ریاض : سعودی عرب کی سرکاری ائیر لائن کمپنی سعودی عریبین ایئرلائنز کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الااقوامی  ٹکٹوں پر 75 فیصد رعایت کا اعلان کردیا  ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق عرب نیوز ویب سائٹ  عاجل نے لکھا ہے کہ السعودیہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’سعودی عریبین ایئرلائنز کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا جشن سعودی پروازوں سے سفر کرکے منائیے- کسی بھی بین الاقوامی سٹیشن کے لیے ٹکٹ پر 75 فیصد رعایت حاصل کیجئے ۔

73007132d04ee5d609432ac33da84e39

سعودی عربیین ائیر لائنز سے سفر کرنےوالوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے سعودی عریبین ائیر لائنز کی انتظامیہ نے یہ اہم ترین قدم اٹھایا ہے ۔ 

السعودیہ نے توجہ دلائی کہ ’ہم اپنے تمام معزز مسافروں کی جملہ خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں- تمام داخلی پروازیں تدریجی طور پر بحال کردی جائیں گی۔

سعودی عریبین ائیر لائنز کی کا کہنا ہے کہ ’پہلے سے متعین ہوائی اڈوں کے سوا نئے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کرنے پر بروقت اعلان کیا جائے گا-

مسافر حضرات سے امید کرتے ہیں کہ وہ ویب سائٹ پر جاکر لنک کے ذریعے پروازوں کی تفصیلات دریافت کریں۔اس سے قبل  سعودی عریبین ایئرلائنز کی پروازوں سے سفر کرنے والے بچوں اور شیرخواروں کو ٹکٹ کی قیمت عام ٹکٹ کا صرف 10 فیصد کر دی گئی تھی ۔ 

السعودیہ نے بتایا کہ شیرخوار کے ٹکٹ کی قیمت عام ٹکٹ کا 10 فیصد ہوگی، جہاں تک بچے کے ٹکٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو یہ عام ٹکٹ کے پچاس فیصد کے مساوی ہوگا۔

 6 برس سے کم عمر کے بچوں سے سفرکرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائے گا، یہ بچے نئے کورونا وائرس ٹیسٹ اور اس کے سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔