ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

 اسلام آباد :  کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز اور 103ریسٹورنٹس بند کردیے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں 6شادی ہالز،103ریسٹورنٹس بند کردییگئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔

این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان،کشمیر،اسلام آباد میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔