ایک سال میں دو لاٹری اور پانچ سال تک ہرہفتے لاٹری جیتنے والی مرد اورخاتون نے حیران کردیا

ایک سال میں دو لاٹری اور پانچ سال تک ہرہفتے لاٹری جیتنے والی مرد اورخاتون نے حیران کردیا

اونٹاریو  : کیننڈا کے ایک شخص صرف تین ماہ کے عرصے میں دو لاٹری لاٹری جیتنے کےبعد اپنی قمست پر رشک کررہاہے ۔

بریڈ فورڈ کے 39 سالہ نینوس برچیم نے اونٹاریو لاٹری اور گیمنگ کارپوریشن کے عہدیداروں کو بتایا کہ وہ جون میں لاٹریو ڈرائنگ میں پچھتر ہزار  پونڈ جیتے تھے ، جب 17 ستمبرکو ڈیلی گرینڈ ڈرائنگ سے 75000 ڈالر جیک پاٹ کے ساتھ قسمت نے دوسری بار انہیں خوش قسمت بنا دیا تھا۔ 

نینوس کا کہناہے کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔ مجھے یقین نہیں آرہاتھا ۔میرے ایک سال میں دوسری لاٹری اور جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ اتنا جلدی دوسرا انعام جیتیں گے۔۔

ننیوس پرچیم کا کہناہے  کہ انہیں ابھی تک سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ان پیسوں کا کیا کروں ، میرے لیے بڑی رقم ہے ، میں کئی سال سے لاٹری خرید رہاہوں ۔ کوئی بڑٰی نہیں ہر سال ایک یا دو بار چھوٹی لاٹری خریدتا ہوں۔

اس نے کہا کہ میری لاٹری جیتنے کی وجہ سے میرے گھر والے خؤش ہیں ، ہم لمبی چھٹیوں پر جائیں گے ۔ہم انجوائے کریں گے ۔ لیکن ساتھ ہی میں چاہ رہاہوں کہ اپنا اپارٹمنٹ خرید لوں ۔

برچیم کے علاوہ ایک آسٹریلوی خاتون کے بھی چرچے ہیں جو برتھ گفٹ کے طور پر اگلے پانچ سالوں کے لیے ہر ہفتے سات سو ڈالر کا چیک وصول کریگی ۔ 

انعام جیتنے والی خاتون کا کہناہے کہ اس کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی اور بات نہیں ہے کہ وہ ہر ہفتے سات سو ڈالر حاصل کریگی اور بھی ایک یا دو ہفتوں کے لیے نہیں بلکہ پورے پانچ سال کے لیے ۔

بریبی آئی لینڈ کوئنزلینڈ  کی خاتون کا کہناتھا کہ یہ لاٹری اس کی بہن نے خرید کر دی تھی ۔ انسٹنسٹ سکریچ لاٹری سے لاٹری خریدنے کے اگلے ہی لمحے میں یہ بڑا انعام جیت گئی ۔۔ اب مجھے ہر ہفتے سات سو سولہ ڈالر ملیں گے ۔ اور یہ سلسلہ پانچ سال تک جاری رہے گا۔