سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین  کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل مقابلے

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین  کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل مقابلے

جدہ : وژن 2030 کی طرف بڑھتے ہوئے سعودی ولی عہد نے نومبر میں پہلی مرتبہ خواتین کھلاڑیوں کے گالف کے بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کر دیا ۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلی مرتبہ خواتین کیلئے پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ رائل گرینز گالف اینڈ کنٹری کلب جدہ میں ہوگا ،یہ مقابلہ 12 سے 15 نومبر تک جاری رہے گا اور اس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر ہو گی ،جب کہ دوسرا 'سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ نومبر کی 17 سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا،یہ دونوں ٹورنامنٹ 'رائل گرین گالف کلب میں کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ مارچ میں ہونا تھا لیکن عالمی وبا کی وجہ سے اس کو موخر کر دیا گیا تھا ، چیف ایگزیکٹیو الیگزنڈر آرمس نے کہا ہے کہ 'ہم اس بارے میں بہت پرجوش ہیں کہ ہم سعودی عرب میں پیشہ ور خواتین کھلاڑیوں کے پہلا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں دلچسپی کیلئے حیران کن طور پر ونرز کیلئے بڑی رقم والے انعام رکھے گئے ہیں ،سنگل مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر ز انعام رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم کے مقابلوں میں جیتنے والوں کیلئے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیاہے ۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مکمل احتیاطی تدابیر کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے ،ویلز سے تعلق رکھنے والی ایمی بولڈن جنھوں نے اپنے کرئیر کا پہلا ٹورنامنٹ سوئس لیڈیز اس ماہ جتیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ویمن گالف کو فروغ دینے کا عزم واقعی ہی بہت حوصلہ افزا ہے۔