کرونا وائرس:امریکی یونیورسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا پول کھول دیا 

کرونا وائرس:امریکی یونیورسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا پول کھول دیا 

واشنگٹن: امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق دنیا میں سب سے زیادہ جعلی معلومات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں۔

اس حوالے سے کارنیل الائنس فار سائنس کی ٹیم نے رواں سال یکم جنوری سے 26 مئی کے درمیان انگریزی زبان اور مقامی میڈیا میں شائع کردہ 38 لاکھ مضامین کا جائزہ لیا ،کارنیل الائنس فار سائنس کی ٹیم نے امریکا، برطانیہ، بھارت، آئرلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر افریقی اور ایشیائی ممالک کا ڈیٹا بیس استعمال کیا۔

محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکی صدر کووڈ 19 کی غلط معلومات ’انفوڈیمک‘ کے سب سے بڑے ڈرائیور ثابت ہوئے ہیں۔کارنیل الائنس فار سائنس کے محققین کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق متعدد غلط فہمیاں سامنے آئیں۔محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان غلط فہمیوں میں معجزاتی علاج، نیو ورلڈ آرڈر، ڈیمو کریٹک پارٹی کے سیاسی فائدے اور چین کی جانب سے وائرس پھیلانے سمیت متعدد نظریات شامل ہیں۔