شیاؤمی Mi 11 T اور Mi 11 T Pro فروخت کیلئے پیش کرنے کو تیار

شیاؤمی Mi 11 T اور Mi 11 T Pro فروخت کیلئے پیش کرنے کو تیار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ایک نہیں بلکہ دو سمارٹ فونز Xiaomi Mi 11 T اور Xiaomi Mi 11 T Pro متعارف کرانے جا رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے رواں مہینے انہیں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا، اس مرتبہ کمپنی نے زیادہ  توجہ کیمرے کی کارکردگی بہتر بنانے پر دی ہے۔ 


رپورٹس کے مطابق دونوں سمارٹ فونز ناصرف ’ایمولیڈ ڈسپلے‘ سے لیس ہوں گے لیکن ان کی خاص بات انتہائی تیز رفتار چارجنگ ہے۔ ان سمارٹ فونز میں شیاؤمی کی ہائپر چارج ٹیکنالوجی دی جائے گی اور انہیں 120 واٹ چارجر کیساتھ چارج کیا جا سکے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل کسی بھی سمارٹ فون میں اس قدر تیز رفتار چارجنگ کی سہولت نہیں دی گئی۔ 


دونوں سمارٹ فونز 5G ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے کیونکہ Xiaomi Mi 11 T میں میڈیا ٹیک ڈائی مینسٹی 1200 فائیو جی چپ سیٹ نصب کی گئی ہے جبکہ Xiaomi Mi 11 T Pro میں سنیپ ڈریگون 888 چپ سیٹ دی گئی ہے جس کے باعث یہ مارکیٹ میں دستیاب دیگر فلیگ شپ فونز کیساتھ مقابلہ کرے گا۔ 


108 میگاپکسل کیمرے Harmon  Kardon ساؤنڈ ٹیکنالوجی سے لیس یہ دونوں سمارٹ فونز مارکیٹ میں دستیاب کسی بھی بہترین سمارٹ فون کیساتھ مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور کمپنی کو امید ہے کہ شائقین کی جانب سے ان سمارٹ فونز کو بھرپور پذیرائی ملے گی۔ 


جدید مصنوعی ذہانت، تازہ ترین چپ اور ہارڈوئیر سے لیس یہ فون صارفین کیلئے سب کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ سمارٹ فونز 8 اور 16 جی بی ریم کیساتھ فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ سٹوریج میموری میں بھی مختلف آپشنز مہیا کی جائیں گی۔


 ذرائع کا کہنا ہے کہ Mi 11 T کی قیمت 85,000 پاکستانی روپے سے شروع ہو گی جبکہ Pro ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے شروع ہو گی تاہمی حتمی قیمتوں کا اعلان کمپنی ہی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فونز کی پری بکنگ 3 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے درمیان کسی بھی وقت شروع کر دی جائے گی جس کے بعد کچھ ہی عرصے میں یہ سمارٹ فونز فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔