کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال استعفیٰ دے رہے ہیں ،اندرونی خبر سامنے آگئی 

CM Balochistan,Jam Kamal,Balochistan Cabinet

کوئٹہ:ایک طرف جا م کمال کے استعفیٰ کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تو دوسری طرف جام کمال بھی سوشل میڈیا پر ایکٹو نظر آ رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی وضاحت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق ایک طرف یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال عنقریب استعفیٰ دینے کا اعلان کر دینگے ،جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی قائدین نے انہیں استعفیٰ دینے سے فی الوقت روک دیا ہے ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بی اے پی کے مرکزی قائدین سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو سمیت دیگر ناراض اراکین اسمبلی ایک دفعہ پھر ملاقات کرینگے ۔

اس وقت متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے ،جس کے بعد بی اے پی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں ۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کے خبروں کی تردید کردی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جام کمال نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ میں وزارت اعلیٰ سے مستعفیٰ نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہاکہ میرے لئے سیٹ ،پوزیشن اور سٹیٹس کبھی معیار نہیں رہا پہلے دن سے بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے کام کیاہے اور آئندہ بھی عام کارکن کے طورپر کام کروںگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی برقرار ہے اور آنے والے دنوں میںمزید مضبوط ہوگی ۔