پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 آج ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 آج ہو گا

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج شام قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی بھی اپنے نام کر لے گی۔ گزشتہ میچ میں انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیئے تھے اور فل سالٹ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز محمد رضوان، فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہو گی جبکہ انگلش ٹیم میں فاسٹ باؤلر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں