عمران خان مقبول ترین لیڈ ر، ان کا ساتھ دیا ہے، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان مقبول ترین لیڈ ر، ان کا ساتھ دیا ہے، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے اور ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا، اس بار بھی ایسے کام کر رہے ہیں جنہیں عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرح کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ترقی کا دور تھا، اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاح عامہ کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں