حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے: شاہ محمود قریشی

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے: شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کل سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، سیاسی طور پر یہ لوگ بند گلی میں جا چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کل سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے مگر حکومت کے فیصلے سے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، کسان اسلام آباد میں احتجاج پر ہیں مگر انہوں نے پورے اسلام آباد میں کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک سے واضح ہے عمران خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی تسلیم کیا کہ سائفرایک حقیقت ہے، مراسلہ کہاں سے آیاقوم کے سامنے حقیقت ہے اور تحقیقات کا حکم دینے والے یہی لوگ ہیں جو سائفرکو تسلیم نہیں کرتے تھے، ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔ 
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے سائفر من گھڑت ہے اور اب وفاقی کابینہ نے سائفر پر تحقیقات کی ذمہ داری وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سونپی ہے، کیا وزیراعظم ہاؤس سے مراسلہ غائب ہونے کی تحقیقات نہیں ہونی چاہئیں؟ مراسلہ ان کی ناک کے نیچے سے نکل گیا،بتائیں ذمہ دار کون ہے؟ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سینئر لیڈر شپ کو اشارہ دیا کسی وقت بھی کال دے سکتے ہیں، یہ لوگ سیاسی طور پر یہ لوگ بند گلی میں جاچکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں