خود کو غیر محفوظ سمجھتا تھا، عہدہ سنبھالتے ہی ڈار کی واپسی کی خبریں آگئیں، آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر پٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں: مفتاح 

خود کو غیر محفوظ سمجھتا تھا، عہدہ سنبھالتے ہی ڈار کی واپسی کی خبریں آگئیں، آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر پٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں: مفتاح 
سورس: File

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر پٹرول کی قیمتیں کم کیں۔ اللہ خیرکرے۔ تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی۔  اس مہینے حکومت نے پھر لیوی نہیں بڑھائی۔

کراچی میں گفتگو کرتے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خود کو اپنے عہدے پر غیر محفوظ سمجھتا تھا۔ عہدہ سنبھالا تو 2 ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آگئی تھیں۔ کچھ روز پہلے کہا کہ حکومت وقت پورا کرے گی، اپنا پتہ نہیں۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم  3ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ مشیر کو جواب دیا کہ میں مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اس کا جواب نہیں آیا، حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا، اللہ خیر کرے۔ 

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاؤں گا۔ آئی ایم ایف نے کہا قسط ملنے کے بعد آپ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے۔  کابینہ ارکان نے کہا کہ ایسا کیوں کہا، اب میں سچا ثابت ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں