آخری ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آخری ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ 

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں  کی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ۔ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا ہے ۔