آخری ٹی ٹوئنٹی : انگلش بلے بازوں نے پاکستانی فیلڈرز کی مدد سے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

آخری ٹی ٹوئنٹی : انگلش بلے بازوں نے پاکستانی فیلڈرز کی مدد سے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 
سورس: Twitter

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ انگلش بلے بازوں نے پاکستانی فیلڈرز کی مدد سے باؤلرز کی خوب پٹائی کی۔ 

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ پاکستانی باؤلرز انگلش بلے بازوں کو کم سکور پر روکنے میں ناکام رہے۔ اور مقررہ 20 اوورز میں انگلش بلے بازوں نے 209رنز بنائے۔ 

مہمان ٹیم کی طرف سے ڈیوڈ ملان نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ہیری بروک نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے تین کھلاڑیوں میں سے بین ڈکٹ نے 30 ، ایلکس ہیلز نے 18 اور سالٹ نے 20 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں