خواجہ آصف 8 ستمبر کو چین جائیں گے: دفتر خارجہ

خواجہ آصف 8 ستمبر کو چین جائیں گے: دفتر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف 8ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔ وہ امریکی پالیسی پر چینی حکام سے بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف ستمبر کے دوسرے ہفتے روس، ایران اور ترکی کا دورہ کریں گے۔ایران روس اور ترکی کو پاکستان کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان معاملے پر علاقائی فورسز سے مل کر چلیں گے۔