آرمی چیف نے سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی

آرمی چیف نے سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی میں پاک، افغان سرحد پروادی راجگل کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات جوانوں کےساتھ عید منائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری زندگی اور ہمارا جنون ہے، ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے۔ ہماری زندگیاں پاکستان کے لئے ہیں۔ ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لئے عید قرباں پر فرائض کی انجام دہی بہترین خوشی ہے۔ہم سب مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے۔