پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہیں: خواجہ آصف

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم نے افغان امن کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہماری پوزیشن بہت واضح ہے۔افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیش کش پر رد عمل میںوزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لئے دو طرفہ اورسہ فریقی بات چیت کا حصہ ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم نے افغان امن کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے ہم دو طرفہ، سہہ فریقی اور کثیرالفریق بات چیت کا حصہ ہیں۔ ان رابطوں کے دوران فریقین نے سیاسی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔