ہمیں ڈالر کی نہیں عزت کی ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

ہمیں ڈالر کی نہیں عزت کی ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان :سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ امریکی دھمکیوں پرقوم نے یکجہتی کامظاہرہ کیاہے جس کا اچھا اثر پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ عید لوگوں کےلئے خوشیوں کاذریعہ بنے۔انہوںنے کہاکہ امریکی دھمکیوں پر قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ افغان صدر نے لب و لہجہ تبدیل کیا ہے۔یہ قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے۔افغان صدر نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے تو بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ امریکی دھمکیوں کے حوالے سے اسمبلی نے متفقہ قرار دمنظور کی۔
انہوںنے کہا کہ دنیا نے پاکستان کے سیکیورٹی نظام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ ڈالروںپر نہیں امن و استحکام پر ہونی چاہیے۔ہمیں ڈالر کی نہیں عزت کی ضرورت ہے۔پاکستان اپنا دفاع کرنا خوب جانتا ہے۔