جاویدہاشمی کے ن لیگ میں شمولیت کے امکانات روشن

جاویدہاشمی کے ن لیگ میں شمولیت کے امکانات روشن

اسلام آباد: نواز شریف 10 ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی سے ملنے انکے گھر جائینگے ۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ہزارہ کے دل ایبٹ آباد سے شروع کریں گے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔حکمران جماعت کی طرف سے عوامی طاقت کے مظاہرے کا ٹاسک امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر کو دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز صوبائی عہدیداروں، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کا ایبٹ آباد میں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ایبٹ آباد کے بعد ستمبر کے تیسرے ہفتے جنوبی پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ کریں گے۔
نواز شریف کے دورہ ملتان کے دوران سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی (ن) لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سینئر رہنماءمخدوم جاوید ہاشمی کے گھر ملتان جائیں گے، بعد ازاں انہیں ساتھ لے کر جلسہ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔