عامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگانے کی تجویز سامنے آگئی

عامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگانے کی تجویز سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: آئے دن تنازعات کا شکار رہنے والے تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگانے کی تجویز سامنے آگئی ہے جبکہ کشمیریوں نے اس تجویز پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کردیا ہے۔


کیا عامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگایا جائے گا؟ متنازع کردار کی اہم عہدے پر نامزدگی کی تجویز سن کر کشمیری سیخ پا ہو گئے، سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کیخلاف طوفان برپا کچھ نے جوکر اور شعبدہ باز کا خطاب دے کر کہا کہ کیا اس اہم عہدے کیلئے کوئی سنجیدہ شخص نہیں رہا؟


کشمیریوں نے تو عامر لیاقت کو مولانا فضل الرحمان کا دوسرا رخ قرار دیدیا۔ سوالات اٹھائے گئے کہ جو شخص پارٹی سمیت کسی کا وفادار نہیں رہا، وہ کشمیر کیلئے کیا کردار ادا کرے گا؟


ٹویٹس کیے گئے کہ یہ عمران خان کا غلط ترین فیصلہ ہو گا جس کا دفاع تحریک انصاف سے نہیں ہو سکے گا۔