اپوزیشن جماعتوں کی صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے کیلئے کوششیں شروع

 اپوزیشن جماعتوں کی صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے کیلئے کوششیں شروع

سلام آباد : تمام اپوزیشن جماعتوں کے سٹیک ہولڈرز کے ایک دوسرے سے رابطے   جاری  ہیں،آصف علی زرداری، اعتزاز احسن کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے  کیلئے  پرعزم-

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے کرنے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع ہو گئیں، آصف علی زرداری، اعتزاز احسن کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو حکومت کے لئے جیتنا آسان نہیں ہو گا۔

جوں جوں  صدارتی الیکشن کی تاریخ 4ستمبر قریب آ  رہی ہے توں توں     اپوزیشن جماعتیں اس طرف آ رہی ہیں کہ دو نہیں بلکہ ایک امیدوار ہونا چاہئے۔آج  کے روز تمام اپوزیشن جماعتوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ایک دوسرے سے رابطے شروع ہو گئے  ۔

قوی امید کی جا رہی ہے کہ آج  تک کوئی اچھی خبر دیکھنے کو ملے گی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں بھی اطلاع ہے کہ وہ بھی اسلام آباد آ رہے ہیں اور وہ ذاتی طور پر صدارتی مہم اور رابطوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔