لاستھ ملنگا نے شاہد آفریدی ریکارڈ توڑ ڈالا

لاستھ ملنگا نے شاہد آفریدی ریکارڈ توڑ ڈالا
کیپشن: ملنگا نے یہ اعزاز گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سری لنکن میڈیا

لاہور: لاستھ ملنگا نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ملنگا نے یہ اعزاز گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اننگز کے 14 ویں اوور میں کولن ڈی گرینڈ ہوم کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 98 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے لاستھ ملنگا کو کپتان برقرار رکھا ہے۔

گزشتہ روز ان کی بہترین گیند بازی کے باوجود نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاستھ ملنگا اپنے سلینگنگ باولنگ ایکشن، تیز اور سلو یارکر کے باعث کرکٹ کے میدان میں الگ شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 2006 میں کیا تھا۔

انہوں نے 30 ٹیسٹ میچز میں اپنے وطن کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 226 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 226 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔